پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نمیر خان نے اپنی ڈریم گرل سے متعلق بتا دیا۔
ڈرامہ قرضِ جاں میں منفرد ویلن کا کردار ادا کر کے ناظرین کے دل جیتنے والے اداکار و ماڈل نمیر خان حال ہی میں ایک شو کے مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، محبت اور مستقبل کی ہمسفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔
نمیر نے بتایا کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور میرا پورا فوکس اپنے کیریئر پر ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ قرضِ جاں کے بعد مجھے 11 اسکرپٹس آ چکی ہیں، لیکن میں نے سب کو رد کر دیا کیونکہ میں صرف ایسے پراجیکٹس کرنا چاہتا ہوں جس میں کوئی مقصد ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی قسم کی ڈسٹریکشن میں نہیں پڑنا چاہتا اور صرف اچھا کام کر کے اپنا مقام بنانا چاہتا ہوں۔
نمیر کا ماننا ہے کہ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں، تو آپ کے سیٹ کیے گئے آئیڈیل یا معیار معنی نہیں رکھتے، کبھی کبھار محبت ایک ہی نظر میں ہو جاتی ہے۔
اداکار نے اپنی ڈریم گرل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی لڑکیاں پسند ہیں جن کے نقوش تیکھے ہوں جیسے میرے اپنے ہیں۔ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ خوبصورتی اور شخصیت دونوں اہم ہیں۔
انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا کہ کینیڈا میں میں نے ایک لڑکی کو دیکھا تھا جو مجھے بہت پسند آئی، مگر میں نے کبھی اظہار نہیں کیا، میں نہیں چاہتا تھا کہ میں اپنے خوابوں سے ہٹ جاؤں۔