31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومقومی خبریںآج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام...

آج مانا گیا پی ٹی آئی دور میں چیزوں پر بہتر کام ہورہا تھا: عمر ایوب


—فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج مانا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں چیزوں پر بہتر کام ہو رہا تھا۔

اسلام آباد میں ورلڈ بینک ماہرین سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ وزارت کامرس نے ٹیرف کے معاملات پر بریفنگ کا کہا تھا، ہم نے ٹیرف سے متعلق وزارت کامرس سے سوالات پوچھے تھے، آج ٹیرف سے متعلق اپوزیشن ارکان کو بریف کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج پوچھا کہ جس ڈیٹا پر اعداد و شمار اکٹھے کرتے ہیں وہ ڈیٹا کہاں سے آتا ہے، یہ تمام ڈیٹا ادارہ شماریات سے لیا گیا ہے، ادارہ شماریات کہتا ہے کہ گدھے ملک میں بڑھ گئے جبکہ خچروں کی تعداد نہیں بڑھی، اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 64 فیصد زراعت میں مال مویشی کو شامل کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ادارہ شماریات کے ڈیٹا کو لے کر یہاں پر تفصیلات لی جا رہی ہیں، یہ صرف ادارہ شماریات کے ڈیٹا کے علاوہ مختلف دیگر تجاویز اور امور کو نہیں لارہے، موٹروے پر 120 کے بجائے 20 کی اسپیڈ سے چلائیں تو آپ پیچھے رہ جائیں گے، آپ کے پاس جو حقیقی ڈیٹا آرہا ہے وہ درست نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات