33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے پنڈورا بکس کھل جائے گا:...

ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے پنڈورا بکس کھل جائے گا: ترجمان کریملن


—فائل فوٹو 

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس سے پنڈورا بکس کھل جائے گا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر کو قتل کیا گیا تو انتہائی منفی ردعمل ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے متعلق کسی بھی عمل کی سختی سے مخالفت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونا ایران کے اندر سے ردعمل کو جنم دے گا، یہ ایران میں انتہا پسند جذبات کے ابھرنے کا باعث بنے گا۔ 

ترجمان کریملن نے یہ بھی کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ناقابل تصور ہے، یہ بات ناقابل قبول ہونی چاہیے، ایران میں حکومت کی تبدیلی پر بات کرنا بھی ہر کسی کےلیے ناقابل قبول ہونا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات