تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم سے فون پر کی گئی گفتگو لیک ہونے کے بعد تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں شخصیات کی سرحدی تنازع کے بارے میں ایک فون کال لیک ہوگئی تھی۔ اس فون کال میں خاتون وزیراعظم نے کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم کو ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا اور ایک تھائی فوجی کمانڈر کو برطرف کرنے سے متعلق بات کی تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی وزیراعظم پر فوج کو کمزور کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔
بعدازاں تھائی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ لیک ہونے والی اپنی آڈیو پر معذرت خواہ ہیں جس کی وجہ سے عوام میں ناراضگی پیدا ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ 38 سالہ پیتونگاترن شیناوترا اگست 2024ء میں وزیراعظم بنی تھیں۔