ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا عمل جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی دشمن کو سزا دی جارہی ہے۔
اس سے قبل ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق بھی کردی ہے۔