34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران نے پھر میزائلوں کی بارش کردی، 5 افراد زخمی، اسرائیل کی...

ایران نے پھر میزائلوں کی بارش کردی، 5 افراد زخمی، اسرائیل کی تصدیق


اسرائیلی علاقے بیر شیبہ پر آج صبح ہونے والے ایرانی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے مناظر — تصویر بشکریہ اسرائیلی میڈیا

ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا، بئرسبع اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی، تاہم اسرائیلی فضائی دفاع اسے روکنے میں ناکام رہی۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ پر ہونے والے حملوں کی ویڈیو جاری کی ہے۔ میزائل قریبی اپارٹمنٹ بلاکس کے باہر گرے، جس سے آس پاس کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔

ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق دیمونا میں اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر پر میزائل داغے گئے ہیں۔ 

اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کونشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ پاسداران انقلاب کے سینئر افسر کا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات