34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے ملاقات


—فائل فوٹو 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ فٹبال کی عالم تنظیم فیفا کے صدر نے جلد پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی واشنگٹن میں فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے ملاقات ہوئی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو سے شاندار ملاقات ہوئی، ملاقات میں ہم نے پاکستان میں کھیلوں میں بےپناہ صلاحیتوں پر بات چیت کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بعد فٹبال کی بڑھتی مقبولیت پر بھی گفتگو ہوئی، فیفا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات