34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںگزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید، 221...

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید، 221 زخمی


تصویر سوشل میڈیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہوئے ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ ملبوں سے 2 شہیدوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 5 ہزار 401 فلسطینی شہید اور 18 ہزار 60 زخمی ہوئے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی حملوں میں 55 ہزار 706 فلسطینی شہید اور1 لاکھ 30 ہزار 101 زخمی ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات