34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’ڈائن‘ کی ’زکیہ‘ کا حقیقی زندگی میں مہوش حیات سے کیا رشتہ...

’ڈائن‘ کی ’زکیہ‘ کا حقیقی زندگی میں مہوش حیات سے کیا رشتہ ہے؟


پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ افشین حیات  نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات کی رشتہ دار نکل آئیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں آج کل مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دیکھا جا رہا ہے۔

مہوش حیات کو ڈرامہ شائقین 7 سال بعد چھوٹی اسکرین پر دیکھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

بہت کم ڈرامہ شائقین جانتے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’ڈائن‘ میں ’زکیہ‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کی بہن ہیں۔

مہوش حیات کی بڑی بہن افشین حیات نے 2022ء میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ اداکارہ افشین کو انڈسٹری میں متعارف کروانے والی ان کی بہن مہوش حیات ہی تھیں۔

اداکارہ افشین حیات نے مہوش حیات کے ساتھ ٹیلی فلم ’اجازت‘ میں ڈیبیو کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات