38 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے عمان کا 15 رکنی وفد...

پاکستانی شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے عمان کا 15 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا


عمان سے 15 بائیکرز پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کیلیے پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمان کا مشہور بوشیر بائیکرز کلب، مسقط کا پندرہ رکنی وفد  پاکستان کا دورہ کر رہا ہے تاکہ وہ شمالی علاقہ جات میں ایک خصوصی بائیکنگ مہم میں حصہ لے سکے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ تعلقات، سیاحت کے فروغ اور عوامی روابط کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ، رانا ثنا اللہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا کے حسین ترین مناظر کا حامل ملک ہے اور ہم خوش ہیں کہ بین الاقوامی بائیکرز یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے اور دنیا تک مثبت پیغام پہنچانے آ رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ دورہ پاکستان میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور امن و دوستی کے پیغام کو عام کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ ملک میں سپورٹس اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ 

ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل  بائیکرز کا کہنا تھا کہ آج مسقط سے بوشر بائیکرز ایک غیر معمولی سفر کا آغاز ہے، مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پاکستان کے دلکش شمالی علاقوں میں 10 روزہ موٹرسائیکل مہم کا آغاز کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے گروپ کو ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے رخصت کیا گیا۔

بائیکرز 22 جون کو اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور پھر 28 جون کو اپنے سفر کا اختتام کریں گے، اس دوران وہ شاندار پہاڑوں، سرسبز وادیوں اور پُرسکون جھیلوں سے گزریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات