31 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجنوبی افریقی کرکٹرز کی پوزیشن بہتر ہوگئی

جنوبی افریقی کرکٹرز کی پوزیشن بہتر ہوگئی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنےکےبعد عالمی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوگئی ہے۔فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی تیسری اور پاکستان کے نعمان علی 2 درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات