33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومتعلیم اور صحترواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی

رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد 2 ہوگئی


 

— فائل فوٹو 

سندھ میں رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق 26 سال کا متاثرہ شہری کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو جناح اسپتال سے سندھ انفکشیس ڈیزیز اسپتال میں ریفر کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو جناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے سندھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں لایا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ مریض کو اتوار کو سندھ انفکشیس ڈیزیز اسپتال لایا گیا تھا اور آج صبح وہ انتقال کرگیا۔

اس سے قبل 17 جون کو بھی سندھ میں کانگو سے متاثرہ ایک مریض انتقال کرگیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات