34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومقومی خبریںقوم کا اصل ہیرو بانی پی ٹی آئی ہے اور قوم اپنے...

قوم کا اصل ہیرو بانی پی ٹی آئی ہے اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے، بیرسٹر سیف


— فائل فوٹو

میشر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قوم کا اصل ہیرو بانی پی ٹی آئی ہے اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے نواز شریف کو مسترد کیا۔ جو عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوئے وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کے لیے عوامی مینڈیٹ اور خدمت ضروری ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسوں سے بنائے گئے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات