کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکی ٹ، سونے کی قیمت میں 2245روپے فی تولہ کی کمی، چاندی کی قیمت میں 22 روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر فی اونس کی کمی سے 3398 ڈالر سے کم ہو کر 3378 ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2245 روپے فی تولہ کی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1925 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے ہو گئی جبکہ چاندی کی قیمت 22 روپے فی تولہ کے اضافے سے 3878 روپے فی تولہ ہو گئی۔