37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایرانی فضائی حدود سے 6 روز بعد پہلی بار 3 مسافر طیاروں...

ایرانی فضائی حدود سے 6 روز بعد پہلی بار 3 مسافر طیاروں کی اڑان


ایران اسرائیل جنگ سے صورتحال کشیدہ ہورہی ہے۔ ایران کی فضائی حدود 6 روز سے مسلسل بند ہے ایسے میں بدھ کی شام 3 ایئر بس طیاروں نے ایران کی فضائی حدود سے پہلی بار اڑان بھری ہے۔ 

تینوں پروازوں کو دنیا بھر میں ہائی پروفائل ٹریک کیا گیا۔ 

فلائٹ ریڈار کے مطابق تینوں طیارے ایران کے شہر کرمان کے قریب ریڈار پر 30 ہزار فٹ کی بلندی پر نمودار ہوئے۔ جو نصف گھنٹے کے فاصلے پر پرواز کرتے ہوئے گلف آف عمان کی طرف گئے۔ 

تینوں طیاروں میں سے ایک نے معراج ایئر لائن کی پرواز کے طور پر اڑان بھری جبکہ دو طیاروں کا اسٹیٹس ایران گورنمنٹ کے طور پر ظاہر ہوا۔

ذرائع کے مطابق بعد ازاں تینوں ایئربس طیاروں نے عمان کے مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات