39 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںعاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر

عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، امریکی صدر


فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نہیں چاہتے جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول سے چند ہفتوں کی دوری پر تھا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل اب بھی ہوسکتی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ ملاقات ظہرانے میں کیبنٹ روم میں ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات