37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومجرم و سزاکراچی: غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص گرفتار

کراچی: غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص گرفتار



کراچی:

این سی سی آئی اے کراچی نے غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔

حکام کے مطابق پنجاب و اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی طور پر سمز کی ایکٹیویشن کی نشاندہی کی گئی، یہ سمز کراچی میں ایک نجی سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی طریقے سے فعال کی گئی تھیں۔

ابتدائی تجزیہ سے معلوم ہوا کہ مارچ 2025 کے دوران ملزم نے مذکورہ فرنچائز کے CRM پورٹل کے ذریعے 1069 سمز غیر قانونی طور پر فعال کیں جن میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں۔

تفتیش کے دوران فرنچائز مالک اور سیلولر کمپنی کے برانچ منیجر کا کردار بھی جرم میں ملوث پایا گیا، معاملے کا مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش  تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات