33 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4-3 سے ہرا دیا


—فائل فوٹو

ملائیشیا میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرا دیا۔

پاکستان کو 3-1 کی برتری کے بعد 4-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے 2 اور رانا وحید اشرف نے 1 گول کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پول بی میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، پاکستان نے 3 میچوں میں 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی لیکن عبدالرحمٰن نے اسی کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو 2-1 کی برتری دلا دی۔

دوسرے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے ناصرف گیند پر قبضہ رکھا بلکہ ایک اور گول کرکے 3-1کی برتری حاصل ہے، یہ گول رانا نوید اشرف نے بنایا۔

تیسرے کوارٹر نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پینالٹی کارنر پر دونوں گول برابر کر دیے۔

آخری کوارٹر میں کیوی ٹیم نے میچ کا فیصلہ کن گول کرتے ہوئے 4-3 کے اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی، اس فتح کے بعد پول بی میں نیوزی لینڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات