31 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کو دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا، امریکی اخبار...

اسرائیل کو دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا، امریکی اخبار کا دعویٰ


— فائل فوٹو

اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس دفاعی ایرو انٹرسیپٹرز کی کمی ہے، تنازع جلد حل ہونا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق اگر تنازع جلد حل نہ ہوا تو اسرائیلی دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی کمی سے ایران سے آنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔

تصویر بشکریہ امریکی اخبار
تصویر بشکریہ امریکی اخبار

امریکی اہلکار کے مطابق امریکا اس مسئلے سے آگاہ ہے اور وہ زمینی، بحری اور فضائی نظاموں کے ذریعے اسرائیل کے دفاع کو مضبوط کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے کے بعد خطے میں مزید میزائل اور دفاعی اثاثے بھیجے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے کسی بھی قسم کے اسلحے سے متعلق معاملات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے اسرائیل کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تاہم اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرو سسٹم واحد دفاعی نظام اقدام نہیں ہے جسے ایرانی میزائلوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکا کے پاس مشرق وسطیٰ میں زمینی بنیاد پر پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام اور ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایئر ڈیفنس (THAAD) سسٹم دونوں ہیں جو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات