32 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹغنیٰ علی نے کم عمری میں جلد شادی کو کیوں ترجیح دی؟

غنیٰ علی نے کم عمری میں جلد شادی کو کیوں ترجیح دی؟


اسکرین گریب

غنیٰ علی نے اپنی جلد اور کم عمری کی شادی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو شادی کے بعد ایک قسم کا تحفظ ملتا ہے۔

نامور پاکستانی اداکارہ غنیٰ علی اپنے جاندار اور منفی کرداروں کے باعث شہرت رکھتی ہیں، حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی شادی اور ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے۔

شادی کی وجہ اور وقت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے غنیٰ علی نے بتایا کہ میں اللّٰہ کی شکر گزار ہوں کہ مجھے ایک اچھا جیون ساتھی وقت پر ملا، میں 26 سال کی عمر میں خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھی اور کسی کے ساتھ کےلیے دُعا کرنا شروع کی، بار بار کی گئی دُعا کے بعد اللّٰہ نے میری بات سن لی اور مجھے وہ شخص عطا کیا جس کے ساتھ میں خوشی سے گھر بسا رہی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد انسان کو ایک قسم کا تحفظ ملتا ہے، خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں، لوگ آپ کو زیادہ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

غنیٰ علی نے بتایا کہ میرے شوہر مجھے ہمیشہ سمجھاتے ہیں کہ اگر عورت خود کو محدود رکھے، حدود کا خیال رکھے تو لوگ بھی اس کی عزت کرتے ہیں، اگر کوئی لڑکی ضرورت سے زیادہ کھل کر بات کرے یا ہر کسی کے ساتھ ہنسی مذاق کرے تو وہ سنجیدگی کھو بیٹھتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ عورت کو اپنی عزت خود بنانی پڑتی ہے، ہر تقریب یا پارٹی میں جانا ضروری نہیں نہ ہر وقت سب کےلیے دستیاب ہونا مناسب ہے، اخلاقیات اور وقار ہر عورت کی پہچان ہونے چاہیے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات