32 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان اور انڈونیشیا کا ویکسین سازی میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا کا ویکسین سازی میں تعاون پر اتفاق


پاکستان اور انڈونیشیا نے ویکسین سازی میں تعاون پر اتفاق کرلیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی انڈونیشیا میں وہاں کے وزیر صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے  پاکستان کے صحت کے نظام اور معیشت پر موسمیاتی تبدیلی کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی مبنی ملیریا کے خاتمے کی حکمت عملی قابل ستائش ہے۔ پاکستان، انڈونیشیا کے ملیریا کنٹرول ماڈل سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔

 ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ انڈونیشیا کی تکنیکی مہارت سے استفادہ چاہتے ہیں، انہوں نے پاکستان میں ویکسین سازی کی ایک جدید پیداواری سہولت کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں انڈونیشیا کی تکنیکی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی۔

انڈونیشیا کے وزیر صحت نے پاکستانی وزیر صحت کی  تجویز کا مثبت جواب دیا، دونوں وزرائے صحت نے اتفاق کیا کہ پاکستان، انڈونیشیا سے جدید ویکسین سازی کی سہولت میں تعاون کے لیے باضابطہ درخواست دے گا۔

انڈونیشیا کے وزیر نے کہا کہ انڈونیشیا عالمی صحت میں مساوات کے عزم پر قائم ہے، پاکستان کے ساتھ ٹیکنالوجی اور وسائل کے تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، ہم ملکر صحت کے شعبے میں تعاون کی ایک مضبوط مثال قائم کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ یہ اقدام ویکسین کی خود کفالت اور سستی فراہمی کی جانب ایک سنگِ میل اور متعدی بیماریوں پر قابو پانے کی کوششوں میں بین الاقوامی تعاون و استعداد کا بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات