کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کو عالمی جریدے فوربز نے ’’30 انڈر 30 ایشیا‘‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے، جو ایشیا کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے ترتیب دی جاتی ہے۔28 سالہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ 92.97 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا اور اولمپکس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، اس پرفارمنس کو فوربز نے ’’اسٹننگ شو‘‘ قرار دیا۔ یاد رہے کہ یہ اولمپکس میں انفرادی کھیلوں میں پاکستان کیلئے اب تک کا پہلا طلائی تمغہ ہونے کے ساتھ ساتھ گزشتہ 3 دہائیوں میں بھی پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ تھا۔