32 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکپتانی کی پیشکش پر ورک لوڈ کے سبب معذرت کی، جسپریت بمراہ

کپتانی کی پیشکش پر ورک لوڈ کے سبب معذرت کی، جسپریت بمراہ


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے شمبن گل کو کپتان مقرر کیا ہے۔ فاسٹ بولر جسپرت بمراہ کا کہنا ہے کہ مجھے کپتان بنانے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے ورک لوڈ کی وجہ سے معذرت کرلی۔بی سی سی آئی قیادت لیڈر شپ کیلئے میری طرف دیکھ رہی تھی۔ بمراہ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ آئی پی ایل کے دوران روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ریٹائر ہونے سے پہلے، میں نے بی سی سی آئی سے بات کی تھی کہ میں نے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنے کام کے بوجھ کے بارے میں بات کی ہے اور پھر ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ مجھے تھوڑا زیادہ محتاط ہونا پڑے گا۔ میں نے بی سی سی آئی کو فون کیا اور کہا کہ میں قائدانہ کردار میں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ میں پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آنے والے تمام ٹیسٹ میچوں میں نہیں کھیل سکوں گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات