37 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی کے ملینیئم مال میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی بھرپور کارروائی

کراچی کے ملینیئم مال میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی بھرپور کارروائی



کراچی:

شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال “ملینیئم مال” میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 اسنارکلز موقع پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاہم پانی کی شدید قلت کے باعث فائر آپریشن کو دشواری کا سامنا ہے۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک فائر سائٹ پر واٹر ٹینکرز فراہم نہیں کیے جا سکے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مال میں نصب فائر فائٹنگ سسٹم ناقص اور ناکارہ نکلا، جس کے باعث ابتدائی لمحوں میں آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ پر جزوی طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صورتحال پر مکمل قابو پانے کے لیے مزید وقت درکار ہے اور ریسکیو ٹیمیں پوری قوت کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات