37 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو اے ای حکام کا ایئرپورٹ آپریشن جاری رکھنے کا ہنگامی منصوبہ...

یو اے ای حکام کا ایئرپورٹ آپریشن جاری رکھنے کا ہنگامی منصوبہ تیار


ایران اسرائیل تنازع اور کچھ ملکوں کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے لیے ہنگامی آپریشن کا منصوبہ تیار کرلیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل تنازع کی وجہ سے خطے کے کچھ ملکوں کی جانب سے فضائی حدود بند کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی صورت حال کی وجہ سے ایئرپورٹس آپریشن جاری رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد سروس کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر مسافروں کی حفاظت اور ان کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ بیس کے قریب ایرانی میزائل داغے گئے اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے فتح میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات