39 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوایران کا ایک اور میزائل حملہ، پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن...

ایران کا ایک اور میزائل حملہ، پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے


ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے جس سے پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے ایک اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کئی حملوں میں تازہ ترین ہے۔ اس حملے کے بعد پورے اسرائیل، بشمول تل ابیب، میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ایران سے داغے گئے میزائلوں کو ڈیٹیکٹ کرلیا گیا ہے اور دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔”

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائلوں کی تازہ ترین بارش نے ملک بھر میں فضائی حملے کی وارننگز کو فعال کر دیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے 20 میزائل داغے ہیں جبکہ شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا دارالحکومت ایرانی میزائل حملوں سے لرز اٹھا جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کو ناکارہ بنانے میں پھر سے ناکام ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی 9ویں لہر میں اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کن حملہ کیا تھا جس سے حیفہ ریفائنری مکمل بند ہوگئی تھی اور ریفائنری کے 3 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل ایران کے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیلی اپنی جان بچانے کے لیے فوراً حیفا اور تل ابیب چھوڑ دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات