37 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس اور پنجاب اسمبلی بجٹ اضافہ

پنجاب میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس اور پنجاب اسمبلی بجٹ اضافہ


پنجاب بجٹ 26-2025ء کی دستاویزات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ آفس، صوبائی وزراء کے دفاتر اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گورنر ہاؤس کا بجٹ 1 کروڑ 61 لاکھ 6 ہزار کے اضافے کے بعد 15 کروڑ 37 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی وزراء کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کیا گیا، یوں 35 کروڑ کے اضافے کے بعد وہ 1 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کے بجٹ میں19 فیصد اضافہ کیا گیا، جو 23 کروڑ کے اضافے کے بعد 1 ارب 46 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا، جو اب 5 ارب 1 کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر 7 ارب 38 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے بجٹ 26 فیصد اضافے کے بعد 21 کروڑ 24 لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے 41 کمشنرز کے دفاتر کے بجٹ میں بھی 2 کروڑ 81 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات