29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز کے بعد...

کرکٹ میں انوکھا واقعہ، میچ کا فیصلہ 3 سپر اوورز کے بعد ہوا


ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کے میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو تیسرے سپر اوور کے بعد شکست دی۔ 

کرکٹ کے کسی پروفیشنل میچ، ٹی ٹوئنٹی اور لسٹ اے میں پہلی مرتبہ تیسرے سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہوا۔

نیدر لینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے جس کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔

پہلے سپر اوور میں نیپال نے 19 رنز بنائے تو نیدرلینڈز کی ٹیم بھی 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی جبکہ دوسرے سپر اوور میں نیدرلینڈز نے 17 رنز بنائے تو نیپال کی ٹیم بھی 17 رنز بنا سکی۔

تیسرے سپر اوور میں نیپال کی 2 وکٹیں 4 گیندوں پر گر گئیں اور کوئی بیٹر رن نہ بنا سکا اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا، نیدرلینڈز کے بیٹر نے چھکا مار کر میچ اپنے نام کرلیا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات