29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایران سے بات چیت کے موڈ میں نہیں، تنازع کے حقیقی خاتمے...

ایران سے بات چیت کے موڈ میں نہیں، تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوں، ٹرمپ


— فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں۔ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا سے واپس امریکا پہنچ گئے۔

امریکی صدر نے کینیڈا سے واشنگٹن جاتے ہوئے طیارے میں امریکی صحافی سے گفتگو کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں جنگ بندی سے بہتر کی تلاش میں ہوں، ایران میں تنازع کے حقیقی خاتمے کی تلاش میں ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران سے مکمل سرینڈر چاہتا ہوں۔ اس وقت میں ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

امریکی صحافی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیو وٹکوف یا وینس کو ایران سے ملاقات کےلیے بھیج سکتے ہیں۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایرانی جوہری مسئلے کا واقعی خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل ایران پر حملوں کی شدت میں کمی نہیں کر رہا۔

صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک جی 7 اعلامیہ نہیں دیکھا۔

صحافی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے میں مدد کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات