31 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومتجارتی خبریںرواں مالی سال کے 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.81 ارب ڈالر...

رواں مالی سال کے 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.81 ارب ڈالر سرپلس رہا: اسٹیٹ بینک


—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.81 ارب ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2025ء کا جاری خسارہ 10.30 کروڑ ڈالر رہا، مئی میں 2.43 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں جبکہ درآمدات کا حجم 5.47 ارب ڈالر رہا، مئی 2025ء کا تجارتی خسارہ 3.04 ارب ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق مئی میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3.99 ارب ڈالر رہا، مئی کی ورکرز ترسیلات 3.17 ارب ڈالر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 ماہ میں پاکستان نے دنیا سے 54 ارب ڈالر کا سامان خریدا جبکہ دنیا کو 29 ارب ڈالر کا سامان بیچا، مالی سال کے 10ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر رہا۔

10 ماہ میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 34.95 ارب ڈالر رہا اور ورکرز ترسیلات 34.89 ارب ڈالر رہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات