28 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاہلیہ کی نشانہ بازی کی مشق، شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

اہلیہ کی نشانہ بازی کی مشق، شاہد آفریدی کا دلچسپ تبصرہ


— اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ کی شوٹنگ رینج کی مشق کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف پلیٹ فارمز پر سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تیزی سے اپنی جانب مبذول کروا رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق کپتان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے شوٹنگ رینج میں بندوق سے نشانہ لگانے کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں جبکہ شاہد آفریدی انہیں ہدایت کے ساتھ ساتھ کامیاب نشانے پر دلچسپ انداز میں داد بھی دیتے دکھائی دیے۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’شادی ایک سفر اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے‘۔

تاہم جس چیز نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے وہ سابق کپتان کا اہلیہ کی شوٹنگ مشق کے بعد کیا گیا دلچسپ تبصرہ ہے، جو مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کا سبب بن گیا۔

شاہد آفریدی اہلیہ کا نشانہ دیکھ کر مزاحیہ انداز میں یہ کہتے ہوئے داد دے رہے ہیں کہ ’یہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے‘۔ سابق کپتان کا حسِ مزاح دیکھ کر صارفین سابق کپتان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات