29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاعجاز اسلم کی فہد مصطفیٰ کی پابندی وقت کی تعریف

اعجاز اسلم کی فہد مصطفیٰ کی پابندی وقت کی تعریف


پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار اعجاز اسلم نے فہد مصطفیٰ کی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور وقت کی پابندی کو خوب سراہا۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ ہمیشہ کال ٹائم سے پہلے سیٹ پر موجود ہوتے ہیں، اگر کال ٹائم صبح 5 بجے کا ہے تو وہ ساڑھے 4 بجے سیٹ پر لازمی پہنچ جاتے ہیں، وہ وقت کی قدر کرتے ہیں اور ہر کام مکمل پروفیشنلزم کے ساتھ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ صرف ایک کامیاب اداکار ہی نہیں بلکہ ایک بااعتماد اور منظم انسان بھی ہیں، جو نئے آنے والوں کےلیے ایک مثال ہیں۔

اداکار نے انڈسٹری میں نظم و ضبط اور رویوں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کے کچھ لوگوں میں بہت اکڑ ہے، جب تک آپ ڈسیپلینڈ نہیں ہوں گے اور رویوں میں نرمی نہیں لائیں گے تب تک کامیاب نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے شو میں ہمایوں سعید اور فیصل قریشی کو مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید کو عمر کے ساتھ ساتھ تھوڑا کھانے پر کنٹرول کرنا چاہیے جبکہ فیصل قریشی کو اداکاری کے علاوہ بھی کچھ اور کرنا چاہیے، مستقبل کےلیے پلان بی ہوں ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات