29 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایرانی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ


’جیو نیوز‘ گریب

اسرائیل نے تہران پر حملے میں سینئر ایرانی کمانڈر علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

جنرل علی شادمانی کو جنرل غلام علی کی شہادت کے بعد ختم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے رات ایران میں وسیع کارروائیاں کرنے، درجنوں میزائل سے مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

شمال مشرقی تہران میں تین مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ تبریز میں 2 بڑے دھماکے سنے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق شیراز پر داغے گئے 20 سے زائد اسرائیلی میزائل فضائی دفاعی نظام سے تباہ کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر حملے 2 خواتین سمیت 3 میڈیا ورکرز شہید ہوگئے، دوران نشریات حملے پر خاتون اینکر کو فوری سیٹ سے ہٹنا پڑا۔

خاتون اینکر سحر امامی نے 5 منٹ بعد دوبارہ اسکرین پر آکر نشریات شروع کر دیں۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 افراد شہید ہو چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات