31 C
Lahore
Wednesday, June 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہاکی ٹیم کی فتح، جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی

ہاکی ٹیم کی فتح، جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان3-2 سےشکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ملا ئشیا کے شہر کوالالمپور میں جاپان نے ابتدائی منٹوں میں پاکستان ٹیم کو دبائو میں رکھا۔ پاکستان نے دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد کم بیک کیا۔ پاکستان کیلئے سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر فیصلہ کن گول بنایا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہتر فٹنس اور اسکلز کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے 8ویں منٹ میں پہلا گول غضنفر علی نے کیا جس کو اگلے ہی منٹ میں جاپان کے کازوماسا نے برابر کردیا۔ کوجی نے 11ویں منٹ میں گول کرکے جاپان کو برتری دلادی۔ پاکستان کے رانا وحید اشرف نے 34ویں منٹ میں گول کرکے میچ 2ـ2 سے برابر کردیا ۔ چوتھے کوارٹر میں محمد سفیان خان نے پینالٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔ نے ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات