31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کیلئے پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خصوصی توجہ...

فیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کیلئے پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خصوصی توجہ کا مرکز


فوٹو بشکریہ فیس بک

فیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کا آغاز اس ہفتے کے اختتام پر امریکا میں ہو رہا ہے۔ دنیا بھر سے لوگوں کی نظریں صرف اس ایونٹ کا حصّہ بننے والی فٹبال ٹیموں پر ہی نہیں بلکہ ایونٹ میں استعمال ہونے والی آفیشل فٹبال پر بھی ہیں جسے پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔

’فیفا کلب ورلڈکپ 25 پرو بال‘ ناصرف اپنے شاندار ڈیزائن بلکہ شاندار کارکردگی، جدید انجینئرنگ اور خاص طور پر ’میڈ اِن پاکستان‘ لیبل کی وجہ سے عالمی سطح پر نمایاں توجہ حاصل کر رہی ہے۔

پاکستان میں تیار کی گئی فیفا کلب ورلڈکپ 2025ء کی اس فٹبال کو پچھلے فٹبال ورژن کے مقابلے میں زیادہ پائیدار بنانے کےلیے 61 فیصد پولی یوریتھین، 30 فیصد ری سائیکل پولی سٹر اور 9 فیصد ویزکوز کا استعمال کیا گیا ہے۔

’فیفا کلب ورلڈکپ 25 پرو بال‘ کو بنانے میں ایڈیڈاس کمپنی کی جدید ترین ’پرسیشن شیل‘ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے تاکہ فٹبال کی رفتار اور پرواز کو بہتر بنائی جا سکے۔

اس فٹبال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو آف سائیڈ فیصلے، پلیئر ٹریکنگ اور ٹچ پوائنٹس کی شناخت میں مدد کےلیے فی سیکنڈ 500 بار ڈیٹا بھیجتا ہے۔

علاوہ ازیں، فٹبال کی شکل کو برقرار رکھنے اور پرواز کو مستحکم رکھنے کے لیے اس کے اندر ہائی گریڈ بلیڈر استعمال کیا گیا ہے جس پر کمپنی 2 سال کی شیپ گارنٹی بھی دے رہی ہے۔

برطانیہ میں کھیلوں کے ایک معروف تحقیقی ادارے لافبرو یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران یہ فٹبال دیگر فٹبالز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ثابت ہوئی۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والی زیادہ تر فٹبالز کو پاکستان میں تیار کیا جاتا ہے اور ’فیفا کلب ورلڈکپ 25 پرو بال‘ نے ایک بار پھر ملک کی فٹبال انڈسٹری کے عالمی معیار کی عکاسی کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات