31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر اعظم کا بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز سے کتنے کروڑ...

بابر اعظم کا بی بی ایل فرنچائز سڈنی سکسرز سے کتنے کروڑ کا معاہدہ ہوا؟ تفصیل سامنے آگئی


—فائل فوٹو

سابق کپتان بابر اعظم کے بیگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز سے معاہدے کی تفصیل سامنے آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کر کے پری سائن کیا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کےلیے سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم بی بی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگی جس میں بابر اعظم پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری کیا تھا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کےلیے 14 دسمبر تا 28 جنوری کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات