ایران کے معروف تجزیہ کار اور پروفیسر محمد مرندی بھی اسرائیل کے نشانے پر ہیں۔
معروف تجزیہ کار محمد مرندی کو حکام نے تحفظ کےلیے موبائل فون نہ رکھنے کی ہدایت کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد مرندی نے اپنی رہائش گاہ چھوڑ دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران کے دارالحکومت تہران پر نئے حملے کیے تھے جبکہ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی میزائل داغا تھا۔
براہ راست نشریات کے دوران ٹی وی چینل کی خاتون اینکر سحر امامی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئی تھیں۔
ایرانی چینل پر حملے کے وقت بھی محمد مرندی عمارت میں موجود تھے۔
اس حملے کے بعد ایرانی ٹی وی چینل نے عبرانی زبان میں اسرائیلی ٹی وی چینلز کےلیے وارننگ جاری کی تھی اور لکھا کہ اسرائیلی ٹی وی چینلز خالی کر دیے جائیں۔