32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹندا یاسر بغیر میک اپ منظر عام پر، مداحوں کا ملا جلا...

ندا یاسر بغیر میک اپ منظر عام پر، مداحوں کا ملا جلا ردعمل


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ندا یاسر بغیر میک اپ کے منظر عام پر آگئیں، سوشل میڈیا پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر جنہیں ان کے مقبول مارننگ شو کے باعث خاصی شہرت حاصل ہے، حال ہی میں کراچی کے ایک مقامی کپڑے کے بازار میں بغیر میک اپ کے دیکھی گئیں۔

 ندا یاسر کی انسٹاگرام پر 2.6 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ کئی مشہور ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں، عید پر ندا یاسر ٹیلی فلم ملازم آن لائن میں بھی نظر آئیں۔

ندا کی بغیر میک اپ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جو بازار میں ایک دکاندار نے شیئر کی ہیں جس میں وہ سادہ سیاہ سوٹ اور دوپٹے میں ملبوس تھیں، بالوں کو پونی میں باندھ رکھا تھا اور مکمل طور پر بغیر میک اپ تھیں، ندا کپڑے خریدنے میں مصروف تھیں اور دکاندار سے بھاؤ تاؤ کر رہی تھیں۔

ندا یاسر کی بغیر میک اپ کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کچھ نے ان کی سادگی اور فطری خوبصورتی کو سراہا، جبکہ کچھ ان کے بدلے ہوئے روپ پر حیران رہ گئے۔ 

صارفین کا کہنا تھا کہ عمر کے لحاظ سے اتنی بری نہیں لگ رہیں، خوبصورت لگ رہی ہیں، یہاں وہ کاجول جیسی لگ رہی ہیں، بغیر میک اپ بہت پیاری لگ رہی ہیں، سادگی میں خوبصورتی ہے۔

ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ واقعی ندا یاسر ہی ہیں؟ تصدیق کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات