32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیزمین پر کاربن ڈائی آکسائیڈ لاکھوں سالوں کی بلند ترین سطح پر...

زمین پر کاربن ڈائی آکسائیڈ لاکھوں سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


حالیہ سائنسی رپورٹس کے مطابق زمین کے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار لاکھوں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

یہ انسانی تاریخ کا نہ صرف ایک ماحولیاتی بحران ہے بلکہ ایک زمینی خطرہ بھی ہے۔ 2024 کے وسط میں ریکارڈ شدہ سطح 426.9 پارٹس پر ملین (پی پی ایم) تھی۔ یہ سطح مئی 2024 میں نیشنل اوشینک اینڈ اٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن اور اسکرپس اسٹی ٹیوشن آف اوشینوگرافک نے ریکارڈ کی۔

یہ مقدار گزشتہ 40 لاکھ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ماضی کے مقابلے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح اس سے کہیں کم تھیں۔ قبل از صنعتی دور (1750) میں یہ سطح 280 پی پی ایم تھی اور 1958 میں یہ سطح 315 پی پی ایم تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ سال یہ سطح 426.9 پی پی ایم ریکارڈ کی گئی۔

سن 1750 کے مقابلے میں اب کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔

اتنی زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خطرناک کیوں؟

جب گرین ہاؤس گیسز زیادہ ہوتی ہیں تو زمین کی حرارت باہر نہیں جاپاتی۔ اس سے گلوبل وارمنگ اور ہیٹ ویوز بڑھتی ہیں۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تغیر جیسے بارش کے نظام میں تبدیلی، قحط، سیلاب، برف پگھلنا، فصلیں متاثر، خوراک کا بحران، برف پگھلنے سے سطحِ سمندر بلند ہونا شامل ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے کئی ساحلی شہر بھی سمندری تیزابیت سے خطرے میں ہیں۔ کاربن دائی آکسائیڈ پانی میں حل ہو کر کاربونک ایسڈ بناتا ہے۔ یہ مچھلی، کورل اور دیگر سمندری زندگی کے لیے تباہ کن ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات