امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حتمی شکل دینے کی دستاویز پر دستخط کردیے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا، کینیڈا میں برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنانےجارہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس امید میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کا انتظار کررہے ہیں کہ کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔