پاسداران انقلاب کی ائرو اسپیس فورس نے اسرائیل کیخلاف جدید ڈرونز استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
شاہد 107 نامی یہ جدید ڈرونز اہداف پر خودکش حملوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ان ڈرونز میں ایسا انجن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ ڈرونز پندرہ سو کلومیٹر بلندی پر پرواز کرسکتے ہیں۔
شاہد ایک سو سات جیسا ہی ایک ڈرون حال ہی میں اسرائیل کے ائرو تھری ائر ڈیفنس میزائل نظام کی جانب بڑھتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران نے اب سے کچھ دیر پہلے اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کردیا ہے۔