31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہمایوں سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

ہمایوں سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی


اداکار ہمایوں سعید— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

ہمایوں سعید نے سینئر اداکار مصطفی قریشی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقامی فلم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز، سنیما اسکرینوں کی کمی اور سنیما میں ٹکٹوں کی قیمتوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فلم بنانا ایک چیلنج ہے کیونکہ سرمایہ کاری زیادہ ہے اور فلم کے منافع کے حوالے سے  یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

اداکار نے کہا کہ اگر میری فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھاتی ہے تو میں عام لوگوں کے لیے آدھی قیمت پر فلم کے ٹکٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فلم سے لطف اندوز ہو سکیں۔

انہوں نے اپنی نئی فلم ’لو گورو‘ کی ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب فلم ریلیز ہوئی تو میں باکس آفس پر فلم کی کارکردگی کے بارے میں  سوچ کر بہت بے چین تھا اور اس دوران میں گھر سے باہر بھی نہیں نکلا۔

 ہمایوں سعید نے مزید بتایا کہ فلم کی کامیابی نے مجھے باہر نکلنے اور عوام کے درمیان ہونے کا اعتماد دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات