31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدفاعی نمائش میں اسرائیل کو شرکت سے روک دیا گیا، اسرائیلی سیخ...

دفاعی نمائش میں اسرائیل کو شرکت سے روک دیا گیا، اسرائیلی سیخ پا


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پیرس میں ہونے والی عالمی دفاعی نمائش میں فرانس نے اسرائیلی پویلین کے اردگرد دیواریں کھڑی کرکے اسرائیلی کمپنیوں کو نمائش میں شرکت سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی جانب سے پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کو نمائش میں شرکت سے روکتے ہوئے اسرائیلی پولینز کو کالی دیواروں سے چھپادیا گیا۔

فرانس میں ہونے والے واقعے پر اسرائیلی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر امیر برام نے فرانسیسی حکومت کے فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو جانبداری سے تعبیر کیا ہے۔

اسرائیلی عہدے دار نے مزید الزام لگایا کہ فرانسیسی حکومت کے اس اقدام سے اسرائیلی دفاعی مصنوعات کو فرانسیسی مصنوعات کے مقابلے سے بچانے کےلیے اٹھایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ فرانس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اپنے جارحانہ ہتھیاروں کو نمائش میں شامل نہ کریں، جبکہ گزشتہ روز تاریخی پیرس ایئر شو کے انعقاد سے صرف ایک رات پہلے نمائش کی انتظامیہ نے فرانسیس حکومت کی طرف سے اسرائیلی پویلین کو بلاک کردیا۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز واقع کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

دوسری جانب گزشتہ روز فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین بیروٹ نےکہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں اسرائیل کے دفاع میں فرانسیسی فوج اور وسائل کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات