کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ زلزلہ 10 بج کر 5منٹ پر پر ریکارڈ ہوا ہے جس کا مرکز ملیر کے جنوب مشرق میں3 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 40 سے زائد زلزلے ریکارڈ ہو چکے ہیں، تاہم ان تمام زلزلوں کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔