29 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بجٹ 26-2025ء کی منظوری دے دی


—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظور دے دی ہے۔

مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہے، اس سال بھی زیادہ محنت کریں گے، 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12ہزار کلو میٹر تعمیر و توسیع بڑا ریکارڈ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عید پر صوبے بھر میں صفائی کا ریکارڈ قائم کیا، ٹیکس بڑھانا آسان ہے، لیکن ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، ہیلتھ اور ایجوکیشن میں آج تک ایسے بجٹ کی کوئی مثال نہیں ملتی، دو چار بڑے پروجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا، یہاں 94 نئے پروگرام لے کر آئے، اب فری میڈیسن ہر جگہ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال اسکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف پورا کریں گے،  40 ہزار سے زائد گھر 40 سال میں بھی نہیں بن سکے تھے، عوام کی خدمت اور بھرپور تبدیلی کے لیے وقت بہت کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کیا، 740 ارب روپے سرپلس بجٹ بھی دیا، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈیلیور کیا، پی آر اے کی کلیکشن سے خوش نہیں، بہتری کی گنجائش موجود ہے، سینئر منسٹر نے رات بھر جاگ کر کام کیا، شاباش دیتی ہوں، چیف سیکریٹری اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کررہے ہیں، ہر ڈپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ فنانشل ڈسپلن کی وجہ سے گورننس میں بہتری آرہی ہے، 26-2025ء کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگا، کتنے فنڈ کہاں خرچ ہوئے سب بتائیں گے، ای ٹینڈرنگ اور گڈ گورننس کی وجہ سے کوئی اسکینڈل نہیں بنا، جو کامیابی ملی اللّٰہ تعالیٰ نے عطاء کی، نیت نیک ہے کام کرتے رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ورک ایتھکس تبدیل ہو چکے ہیں، اقتدار اللّٰہ تعالیٰ کی امانت ہے اور مخلوق کی خدمت ہمارا مشن ہے، سرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے، مزدور کو کم از کم اجرت 40 ہزار دی جائے، اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے، پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94 فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔

دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 47 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ حکومتی اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک بجٹ ختم کر دیا گیا ہے، سود پر ادائیگیوں میں تیس فیصد کمی آئی ہے اور پچھلے سال کے مقابلے میں 17 اعشاریہ 5 فیصد زیادہ بجٹ سرپلس رکھا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات