وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پنجاب اسمبلی پیش کر رہے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا جارہا ہے، اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظور دی تھی۔
مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔
دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پنجاب کے بجٹ کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کسی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پنجاب کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کا روڈ میپ بھی دیا گیا ہے، ایک سال کے دوران خرچ کیے گئے ہر روپے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی۔