31 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتہران میں موساد کی ڈرونز اسمگل گاڑیاں پکڑی گئیں

تہران میں موساد کی ڈرونز اسمگل گاڑیاں پکڑی گئیں


— ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی موساد کے زیر استعمال گاڑیوں کی تصاویر 

ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے زیر استعمال ڈرون ٹرانسپورٹ گاڑیاں پکڑی گئیں، جن کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز متعدد گاڑیوں کی تصاویر شائع کیں، جنہیں موساد ایران کے دارالحکومت تہران میں ڈرونز کی تقسیم کےلیے استعمال کرتا تھا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں مبینہ طور پر ایران میں ڈرونز کی نقل و حرکت کےلیے استعمال ہونے والی گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا کہ تہران کی فضائی حدود کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے کےلیے اُٹھائے گئے اقدامات کے تحت ان گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ موساد نے ایران کے اندر کثیرالجہتی آپریشن کیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران مبینہ طور پر میزائل لانچرز کو غیر فعال کیا گیا اور پہلے سے موجود ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے اسلامی انقلابی گارڈ کور کی ایرو اسپیس فورس سے منسلک اثاثوں سمیت اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

موساد کا ایران میں ڈرون اڈہ قائم کرنے کا اعتراف

دوسری جانب اس سے قبل اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی موساد نے ایران میں ڈرون اڈہ قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ’آپریشن ریزنگ لائن‘ کے تحت ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ اسرائیلی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے درمیان برسوں سے جاری تعاون کے نتیجے میں کیا گیا، جس کے تحت گاڑیوں پر ہتھیاروں کو ایران میں اسمگل کرنا شامل تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کئی برسوں سے ایران کے جوہری اور میزائل پروگرامز کے خلاف آپریشن کی تیاری کے بعد جمعے کی صبح حملے شروع کیے۔

اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اس آپریشن میں ایران کے اندر ڈرون اڈے بنانا اور ملک میں ہتھیاروں کے نظام اور کمانڈوز کی اسمگلنگ شامل ہے۔

اسرائیل اہلکار کے مطابق موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ڈرون اڈہ قائم کیا۔ ان ڈرونز کو راتوں رات متحرک کیا گیا، جس نے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ آپریشن ریزنگ لائن کے تحت اسرائیل نے ایران پر جمعے کی صبح حملہ کیا، جس میں اسرائیلی فضائیہ کے 200 سے زائد لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا اور 100 سے زائد اہم اہداف پر 330 سے زائد گولہ بارود برسائے۔

اسرائیل کے مطابق  آپریشن ریزنگ لائن کے تحت ایرانی جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات