32 C
Lahore
Tuesday, June 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سنس...

ہاکس بے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش سنس پٹ کے قریب سے برآمد



کراچی:

ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 40 کے قریب اتوار کی دوپہر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ کے قریب سے مل گئی۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی بحریہ خدمات کی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی۔

ایدھی ترجمان عظیم کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ جمیل ولد نوید کے نام سے کی گئی۔

واضح رہے کہ اتوار کو مذکورہ ہٹ کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوبے تھے، ایدھی بحریہ خدمات کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا تھا جس میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کو زندہ اور دوسرے کی لاش نکال لی تھی جبکہ تیسرے نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ ساحل سے ملی۔

ڈوب کر جاں بحق ہونے والا نوجوان نیو کراچی کا رہائشی تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات