بھارت کی سرکاری ایئر لائن کی ہانگ کانگ سے دہلی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پائلٹ کو دوران پرواز میں تکنیکی خرابی کا شبہ ہوا، جس کی وجہ سے پرواز کو واپس اتار لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے طیارے میں سوار تمام 241 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔
طیارے نے لندن کے لیے اُڑان بھری تھی کہ حادثے کا شکار ہو گیا، طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت پر گرا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے جبکہ 11 بچے بھی موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ جس ہاسٹل پر گرا ہے اس میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک جبکہ 45 ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔