32 C
Lahore
Monday, June 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں2 سال 13 میچ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل، نئے چیلنج پاکستان...

2 سال 13 میچ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل، نئے چیلنج پاکستان کے منتظر


کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل میں نئے چیلنج کا سامنا اہے۔ اگلے دو سال میں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو 13ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔ پاکستان دو سال کے دوران ٹیسٹ کھیلنے والے دو بڑے ملکوں آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف کوئی سیریز نہیں کھیلے گا۔ پاکستان اور بھارت نے آخری ٹیسٹ سیریز 2007میں کھیلی تھی۔ افغانستان اور آئر لینڈ کے خلاف بھی پاکستان کا کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہے۔ 2025سے 2027 کے دوران انگلینڈ کے خلاف ایک سیریز تین ٹیسٹ میچوں کی ہے جبکہ بقیہ پانچوں سیریز دو دو ٹیسٹ کی ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے متعار ف ہونے کے بعد سےپاکستانی ٹیم مسلسل مشکلات سے دوچار ہے۔اب تک فائنل نہیں کھیلا اس سائیکل میں پاکستان نے نویں اور آخری پوزیشن حاصل کی۔ دو سالوں میں 14میں سےپانچ ٹیسٹ جیتے اور9 ہارے ۔ پاکستان تینوں فارمیٹس کیلئے اسپیشلائز ٹیمیں بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ اس وقت پاکستان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ٹیسٹ میچوں کیلئے کپتان اور ہیڈ کوچ کا اعلان کرنا ہے۔ پاکستان کو اگلی ٹیسٹ سیریز ساڑھے چار ماہ بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کھیلنی ہے۔ اگلے سال مارچ میں پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ کھیلنے بنگلہ دیش جائے گی۔ جولائی2026میں دو ٹیسٹ ویسٹ انڈیز میں جبکہ اگست اور ستمبر میں تین ٹیسٹ انگلینڈ میں کھیلے گی ۔ نومبر2026میں سری لنکا دو اور مارچ2027میں نیوزی لینڈ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی ۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا 2025-27 ایڈیشن 2025فائنل کے صرف دو دن بعد 17جون کو شروع ہو رہا ہے۔ جب گال میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات